کبیروالا میں قاری کی مسجد سے ملحقہ حجرے میں مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

خانیوال میں افسوسناک واقعہ
خانیوال (ویب ڈیسک) خانیوال کے علاقے کبیروالا میں مسجد کے امام نے عالمہ کا کورس کرنے آئی طالبہ کو مبینہ طور پر بے آبرو کر دیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ، مودی رابطہ: بھارتی وزیراعظم نے پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار کردیا، بھارت کا دعویٰ
تفصیلات
درخواست گزار محمد یٰسین نے موقف اپنایا کہ "میری بھانجی مدرسہ مسجد رحمانیہ کرم پور میں عالمہ کا کورس کر رہی تھی جو چند دن سے تاخیر سے گھر واپس لوٹ رہی تھی، 24 جون کو بھی وقت پر گھر نہ پہنچی تو فکر ہوئی۔ چند دیگر افراد کے ساتھ موقع پر پہنچا تو مسجد میں کوئی نہ تھا، حجرہ سے رونے کی آواز آئی تو وہاں گئے۔ ہمیں آتا دیکھ کر قاری مطیع اللہ جو امام مسجد ہے، اپنی شلوار اٹھا کر بھاگ گیا۔"
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، وکلا اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
گزارشات
درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم اندر گئے تو بھانجی کی بھی شلوار اتری ہوئی تھی، جس نے اپنے کپڑے وغیرہ پہنے اور بتایا کہ مذکورہ قاری نے اس سے قبل بھی متعدد بار حرام کاری کی اور دھمکی دیتا کہ کسی کو اس بابت بتانے پر اُسے ختم کروا دے گا۔ عزت کی وجہ سے وہ چپ رہی، اور آج پھر چھٹی کے بعد حجرے لایا۔ میں گزارش کرتا ہوں کہ متعلقہ قاری کے خلاف کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ، انڈے سستے ہو گئے
اجتماعی رائے
انتہائی شرمناک
کبیروالا میں مولوی کی کم از کم 10 بچیوں کے ساتھ زیادتی۔۔
ایک بچی کے حاملہ ہونے پر معاملہ سامنے آیا ۔۔ مولوی مدرسہ چھوڑ کر فرار
خدارا اپنے بچوں کا خود خیال اور نگرانی کیا کریں۔ pic.twitter.com/4hmCPXuVfK— Khalid khan (@Khalid_Peshawar) July 7, 2025
پولیس کی کارروائی
اس درخواست پر تھانہ صدر کبیر والا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔