بارش کے باوجود پورے کینٹ میں کہیں پانی نہیں تھا: اداکارہ فضاء علی بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی کی معترف

اداکارہ فضا علی کی تعریف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ اور اینکر پرسن فضا علی نے لاہور میں بارش کے پانی کی نکاسی کا نظام بہتر کرنے اور صفائی ستھرائی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر، وجہ کیا بنی؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی

اداکارہ کی ذاتی تجربات

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے کہا کہ میں گوشت لینے کیلئے کینٹ کے علاقے سے گزر کر جاتی ہوں۔ پہلے جب میں جاتی تھی تو وہاں بارش کا پانی کھڑا ہوتا تھا، جس کی وجہ سے جانا مشکل ہو جاتا تھا۔ میں صبح کے وقت جاتی ہوں، اور میری ایک دوست نے بہت عرصہ قبل بتایا تھا کہ اس جگہ کا، تو میں بہت عرصے سے وہاں سے تازہ گوشت لینے کیلئے صبح کے وقت جاتی ہوں۔ اگر بارش ہو جائے تو ٹریفک جام اور جانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن اب یہ کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔ جب بارش ہو رہی تھی تو میں گوشت لینے نکلی لیکن پورا کینٹ کا علاقہ صاف ستھرا تھا اور کہیں پر بھی پانی نہیں کھڑا تھا۔ مال روڈ تک سب کچھ صاف ستھرا تھا، کچرے کے ٹرک جلدی جلدی جا رہے تھے اور صفائی کر رہے تھے۔ اہلکار کام کر رہے تھے، کوئی جھاڑو لگا رہا تھا اور کوئی پانی صاف کر رہا تھا۔ میں نے اپنی آنکھ سے دیکھا، اس لئے میں مریم نواز اور ان کی حکومت کو سراہتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر تاثرات

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...