بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ آپریشن سندور میں ناکامی کی غیر منطقی توجیہات پیش کرنا بھارت کی سٹریٹیجک دور اندیشی میں کمی کا اظہار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی،وزیرِ اعظم کی قوم کو مبارکباد
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے "نیشنل سکیورٹی اینڈ ورا کورس" کرنے والے فارغ التحصیل فوجی افسران سے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے جوابی ٹیرف کی وجہ سے بے یقینی، امریکی ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی
جنگ کے کردار پر روشنی
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نےشرکاء سے خطاب کے دوران جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ذہنی تیاری، عملی فہم، اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل نے سول اورملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کا مالی سال 2023-24 میں تاریخ کا بلند ترین منافع اور حصہ داران کے لیے 75 فیصد غیرمعمولی ڈیویڈنڈ کا اعلان
بھارت کی سٹریٹجک ناکامی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ آپریشن سندور میں ناکامی کی غیر منطقی توجیہات پیش کرنا بھارت کی سٹریٹیجک دور اندیشی میں کمی کا اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کی دہائیوں پر مبنی حکمت عملی، مقامی صلاحیت، اور مضبوط اداروں کی بنیاد پر کامیابی کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔
بھارت کی ناقص سیاسی کوششیں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے۔ بھارت کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطے میں فرضی 'نیت سکیورٹی پروائڈر' کے خود ساختہ رول کی ناکام کوشش ہے۔ خطے کے ممالک بھارت کے جارحانہ ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں، اور پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔