بھارتی آبی جارحیت کا خطرہ برقرار، ماہرین کا فوری اقدامات پر زور

پانی کے خطرات اور عملی اقدامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگی محاذ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے باوجود، آبی محاذ پر خطرات بدستور منڈلا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے تحفظ کے لیے فوری، سنجیدہ اور عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ پانی صرف قدرتی نعمت نہیں بلکہ قوم کی لائف لائن ہے اور اب اسے بچانے کا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف طبلہ نواز استاد ذاکر حسین انتقال کر گئے
بھارتی آبی جارحیت کا خطرہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا خطرہ ختم نہیں ہوا۔ اگر اندرونی طور پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو یہ بحران فوڈ سکیورٹی سمیت قومی سلامتی کے لیے بھی سنگین چیلنج بن سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں ڈیمز کی کمی، حکومتی عدم توجہی اور پانی کے ضیاع نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔
آبپاشی اور پانی کے ضیاع پر کنٹرول
زرعی، صنعتی اور گھریلو سطح پر پانی کے بے جا استعمال پر قابو پانا ضروری ہے۔ آبی ماہرین نے برسات کے پانی کو ذخیرہ کرنے، جدید واٹر مینجمنٹ سسٹمز اپنانے اور قومی سطح پر بیداری مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کہا گیا کہ ڈیمز کی تعمیر، مؤثر واٹر پالیسی اور ٹیکنالوجی کا استعمال ہی اس لائف لائن کو بچا سکتا ہے۔