شنگھائی تعاون تنظیم کے فلم فیسٹیول میں دیمک اور نایاب کی پذیرائی

شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول 2025

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے شہر یانگ ژو میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول 2025 میں پاکستانی فلموں دیمک اور نایاب نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو اعزازات اپنے نام کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ‘ فرحان سعید نے بھارتی میڈیا کو مشورہ دیدیا

ایوارڈز کی تفصیلات

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پانچ روز تک جاری رہنے والے ایس سی او فلم فیسٹیول میں فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ وصول کیا جب کہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے سپیشل جیوری کا ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے قریبی دوست عمران چودھری انتقال کر گئے

پاکستانی وفد کی نمائندگی

فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنے والوں میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق (جیوری ممبر)، فلم ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا، عرفان ملک، وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر، ڈائریکٹر جنرل ڈی ای ایم پی ثمینہ فرزین، پاکستانی سفارتخانے سے منظور علی، فلم نایاب کے ڈائریکٹر عمیر ناصر علی، پروڈیوسر رومینہ عمیر، نعمان خان اور اداکار اسامہ خان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پہاڑوں میں مردہ بادشاہوں اور ملکاؤں کے ابدی ٹھکانے تھے، دریائے نیل پورے کروفر سے بہہ رہا تھا، کشتی میں بزرگ سیاح نقشے کھولے بیٹھے تھے۔

فلم دیمک کی کہانی

فلم دیمک کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔ اس کی کہانی ساس اور بہو کے درمیان کشیدہ تعلقات کے گرد گھومتی ہے، جس کا پس منظر ایک گھر میں بڑھتی ہوئی پراسرار اور ماورائی سرگرمیوں پر مبنی ہے۔

فلم نایاب کی کہانی

دوسری جانب فلم نایاب کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی، جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، فواد خان اور فریال محمود شامل ہیں۔ اس کی کہانی بچپن سے کرکٹ کھیلنے کی شوقین، خاندان اور سماجی مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی لڑکی پر مبنی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...