برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا، اعلامیہ میں کیا شامل نہ کروا سکا؟ جانیے

برکس اجلاس میں بھارت کی ناکامی
برازیل (خصوصی رپورٹ) برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا، اعلامیہ میں کیا شامل نہ کروایا جا سکا؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے بے وفائی ملنے کے بعد لنگور سرحد پار کر کے پاکستان آگیا
بھارت کی مسلسل ناکامیاں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، بھارت کو پاکستان کے ساتھ جنگ میں پہل اور بعد ازاں دھول چاٹنے کے بعد سفارتی محاذ پر بھی یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ پر بھارت کی حقائق چھپانے کی ناکام کوشش
برکس اجلاس کے اعلامیہ میں پاکستان کا ذکر نہیں
ذرائع کے مطابق برازیل میں ہونے والے برکس کے اجلاس کے اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی ہے مگر اس اعلامیے میں پاکستان کا ذکر تک موجود نہیں ہے۔
بھارتی کوششیں بے سود
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوششوں کے باوجود برکس اعلامیے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا جا سکا۔ برکس کے اجلاس سے چینی صدر 2012ء کے بعد پہلی بار غیر حاضر رہے۔ چین کی عدم شرکت بھارتی بیانیے کی حمایت نہ کرنے کا اشارہ ہے۔ روس کے صدر پیوٹن نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے برکس سمٹ سے خطاب کیا۔