سرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا: آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد نے کہاہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبد القادر پٹیل
ڈی چوک کا دورہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، آئی جی اسلام آباد نے ڈی چوک کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر بھر کی شاہراہوں پر صورتحال جاننے کیلئے بھی دورہ کیا اور مختلف پوائنٹس پر موجود اہلکاروں اور افسران کو ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیونکہ عظیم چیزیں آپ کا انتظار کر رہی ہیں” مودی کی بھارت کے مایوس عوام کو حوصلہ دینے کی کوشش
سکیورٹی کی پہلی ترجیح
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں اور سرکاری عمارات کی حفاظتی اولین ترجیح ہے، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں کے بعد نالہ لئی بھی بپھر گیا، دور جدید میں قریبی آبادیوں کو کس طرح الارم بجا کر خبردار کیا جاتا ہے؟ ویڈیو دیکھیں
دفعہ 144 کی نافذ العملی
دوسری جانب، ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہاکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
رہنمائی کے ذرائع
ترجمان نے کہاکہ شہری ٹریفک صورتحال جاننے کیلئے ایف ایم 92.4 اور پکار 15 سے رہنمائی لیں۔