مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی
اہم فیصلے
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گڈانی جیٹی کا سمندری پانی گلابی رنگ کا ہو گیا
ایمرجنسی سسٹم کی تنصیب
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں میں 2 روز کے اندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ریڈ اور بلیو کوڈ سسٹم کی ریہرسل اور ٹریننگ کرانے کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ سجناں چودھری کو غیر اخلاقی ڈانس پرفارمنس پر نوٹس جاری
ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ
اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: معمر خاتون کی بے توقیری پر لیسکو گارڈ معطل، مقدمہ درج ، پاور ڈویژن کا سخت نوٹس
ڈاکٹروں کی تعیناتی
اجلاس میں مرحلہ وار اضلاع میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کیتھ لیب بنانے کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سے کس نے بات کرنی ہے ان کو تو اپنی فیملی بھی نہیں پوچھ رہی، علیمہ خان
دل کے مریضوں کے علاج
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2 مرتبہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جاکر خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتی کہ کوئی مریض دل کے علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جان سے جائے۔
مریضوں کی دشواریوں کا خاتمہ
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرتے ہوئے مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے شہر جانے کا کہنا ظلم ہے، اب ایسے نہیں ہوگا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں درکار سپیشلسٹ کی فہرست طلب کرلی۔








