پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے مخصوص نشستوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
پی ٹی آئی پی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپر ایٹ مرحلے کا آغاز، پاکستان، آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا
الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست
ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاسفیمی کیسز کے پیچھے چھپی عالمی سازش
سماعت کی تفصیلات
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی کل سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی داتا دربار آمد، صوبائی وزراء کی مزار پر حاضری، ملک و قوم کے لیے دعائیں
درخواست میں چیلنج کرنے کی وجوہات
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔ مزید یہ کہ استدعا کی گئی ہے کہ ان کے حصہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلندی پر آگ پر قابو پانے کے آلات کی شدید کمی پر اداروں کی مجرمانہ غفلت اور ناقص کارکردگی سامنے آ گئی، میڈیا کی اصلاح کی بھی ضرورت ہے۔
عدالتی تاریخ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 27 جون کو 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرلی تھیں۔ عدالت نے مختصر فیصلے میں سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ صالح الفوزان سعودی عرب کے مفتی اعظم مقرر۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 74 مخصوص نشستیں بحال کر دی تھیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدالتی فیصلے کی روشنی میں مجموعی طور پر (ن) لیگ کو 43، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یو آئی کو 12 نشستیں ملیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔
قومی اسمبلی کی نشستیں
قومی اسمبلی کی بحال کردہ 19 نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 13، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یو آئی کو 2 نشستیں ملیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 نشستیں بحال کی گئیں جن میں جے یو آئی کو 10، ن لیگ کو 7 اور پیپلزپارٹی کو 6 نشستیں ملی ہیں، پی ٹی آئی پی اور اے این پی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔








