زارا نور کی خواتین کو خوبصورت نظر آنے کے لیے ادویات کا استعمال نہ کرنے کی اپیل

اداکارہ زارا نور عباس کا پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ زارا نور عباس خواتین کو خوبصورتی بڑھانے اور سدا جوان نظر آنے کے لیے ادویات کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بڑھاپا قدرتی عمل ہے، جسے خوبصورتی سے اپنانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں 41 بھکاری گرفتار، ان سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف
بڑھاپے کی قبولیت
ڈان نیوز کے مطابق زارا نور عباس نے انسٹاگرام پوسٹ میں خواتین کو اپیل کی کہ بڑھاپا کوئی طعنہ نہیں، عمر گزرنے اور اسے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے، جسے قبول کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آج کل جمہوریت کے نام پر عدالتوں کی کھلم کھلا حکم عدولی
عقل اور دانشمندی کی اہمیت
اداکارہ نے لکھا کہ خوبصورتی اور جاذب نظر آنا وقتی چیزیں ہیں۔ خواتین کو عارضی چیزوں سے گریز کرکے ذہانت اور عقل سے کام لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے مودی کے خلاف بیان دلوائے:بیرسٹر سیف
ادویات کے خطرات
زارا نور عباس نے واضح کیا کہ خواتین کو خوبصورتی بڑھانے، چہرے کو دلکش بنانے، وزن کم کرنے اور سدا جوان نظر آنے کے لیے کسی بھی ادویات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق جوان رہنے اور خوبصورت نظر آنے کے لیے ادوایات کا استعمال ایک طرح سے نشے کی لت کی طرح ہے، جس کے عادی ہونے کے خطرناک نقصانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس پر وہ صارفین جو غلط معلومات کے ذریعے ہزاروں ڈالر کما رہے ہیں۔
خوبصورتی کی سچائی
زارا نور عباس نے بڑھتی عمر اور بڑھاپے کو خوبصورت سچائی قرار دیتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اسے قبول کریں اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے ادوایات کا استعمال ترک کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی ملک بدری کی پالیسی پر فیصلہ سُنا دیا
ادویات کے منفی اثرات
زراب نور عباس نے اس وقت خواتین کو خوبصورت نظر آنے کے لیے ادویات کے استعمال نہ کرنے کی نصیحت کی ہے جب کہ حال ہی میں بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیفالی جریوالا خوبصورتی بڑھانے اور سدا جوان رہنے کے لیے استعمال کرنے والی ادویات کے منفی اثرات کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کا شکار ہوکر چل بسیں۔
شیفالی جریوالا کا پس منظر
رپورٹس کے مطابق شیفالی جریوالا گزشتہ ایک دہائی سے اینٹی ایجنگ ادوایات کا استعمال کرتی آرہی تھیں۔