حکومت نے ملک بھر میں کم بجلی سے چلنے والے پنکھوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت کا بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس مطابق موجودہ پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کیا جائےگا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام پر اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا پر سیمینار اور آگاہی واک، شادی سے قبل اسکریننگ لازمی قرار دینے پر زور
اجلاس کی تفصیلات
اجلاس کا مقصد پنکھا تبدیلی پروگرام کی تیاری اور جلد آغاز کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے پروگرام کی عملی تیاری اور متوقع شیڈول سے متعلق بریفنگ دی، پیشگی شرائط کی تکمیل اور بینکنگ سسٹمز کے انضمام پر بھی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عاقب جاوید نے فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی
بھرپور فوائد کا وعدہ
سینیٹر محمد اورنگ زیب نے کہا کہ یہ پروگرام توانائی بچت اور اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا اور صارفین کے طرز عمل میں مثبت تبدیلی لائےگا۔ پروگرام بجلی کے استعمال میں کمی اور وسیع اقتصادی فوائد کا ذریعہ بھی بنےگا۔
اقدامات کا ہدف
وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات آئندہ دو سے تین ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ رواں ماہ کے آخر تک پروگرام کے پہلے مرحلےکا آغاز ممکن بنایا جائے۔