لاہور: تحریک انصاف کی احتجاجی کال، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
دفعہ 144 کی نفاذ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے باعث پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب میں ایک اور بہترین فیچر کے اضافے کا فیصلہ
پابندیاں اور روکاوٹیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے اور جلوس پر پابندی عائد کردی گئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی تمام سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئیں، موٹروے، رنگ روڈ اور شاہدرہ سے راولپنڈی جانے والی سڑکیں بھی بند کر دی گئیں۔
ہنگامی صورتحال کی تیاری
بابو صابو انٹرچینج ٹول پلازہ پر بھی 12 سے زائد کنٹینرز موجود ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن، پریزن وین، اور پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔ عام شہریوں کو بھی راولپنڈی، اسلام آباد جانے سے روک دیا گیا، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تو گرفتاریاں ہوں گی۔