وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

افسوسناک خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
دعا اور تعزیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔