پیوٹن نے وزیر کو برطرف کیا اس نے چند گھنٹوں بعد ہی خودکشی کرلی، روسی میڈیا نے اہم انکشاف کر دیا

روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ کی خودکشی
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ رومان استاروویت نے اپنی برطرفی کے چند گھنٹوں بعد خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں پھر علیمہ خانم نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟ علی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک
خودکشی کی تصدیق
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ استاروویت ماسکو ریجن میں مردہ حالت میں پائے گئے، ان کی گاڑی سے ان کی لاش برآمد ہوئی جس پر گولی لگنے کا زخم موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز نے تھیلیسیمیا کی مریضہ کی خواہش پوری کردی، الیکٹرک بائیک دلادی
تحقیقات جاری
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کمیٹی کی ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے، تاہم امکان یہی ہے کہ استاروویت نے خودکشی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند گھنٹے قبل ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے استاروویت کو وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔ استاروویت کو مئی 2024 میں روس کا وزیر ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ ستمبر 2019 سے روس کے سرحدی علاقے کرسک کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
بدعنوانی کے الزامات
روس کے سرکاری میڈیا نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ اس خودکشی کا تعلق کرسک میں ہونے والی بدعنوانی اور وہاں دفاعی انتظامات کے لیے ملنے والے فنڈز کے غبن پر ممکنہ مقدمے سے بھی ہوسکتا ہے۔