این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) این ڈی ایم اے نے 26 جون سے 7 جولائی کے دوران بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
نقصانات کا جائزہ
این ڈی ایم اے کے مطابق 12 روز کے دوران ملک بھر میں 79 لوگ جان سے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 29، پنجاب میں 24، سندھ میں 15 اور بلوچستان میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نور پور تھل، معروف ٹک ٹاکر’تھل کی شہزاد‘ غیرت کے نام پر قتل، ملزم گرفتار
زخمیوں کی تعداد
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 140 لوگ زخمی بھی ہوئے، جن میں 57 بچے، 48 مرد اور 35 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 66 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 123 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے
مون سون بارشیں
مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان کے مطابق شیخوپورہ میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 40، گوجرانوالہ 6، مری 5 اور فیصل آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوجوان پر تشدد، ایک اور ملزم گرفتار، تعداد چار ہوگئی
دیگر علاقوں میں بارش
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ میں 2 اور منڈی بہاؤالدین میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، قصور اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
مستقبل کی پیشگوئی
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔