اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں دائر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں دائر کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین، مختلف آپریشنز میں کروڑوں کی منشیات برآمد
نیب کے خلاف موقف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی اور بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کیس لٹکانے کیلئے بار بار التوا مانگ رہا ہے۔
درخواست کی استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے۔