افغان کرکٹر راشد خان کی شادی کی تصاویر وائرل

راشد خان کی شادی
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان نے کابل میں شادی کر لی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
شادی کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت کابل میں ہوئی۔ کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی، جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ سابق افغان کپتان محمد نبی نے راشد خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی ہے۔
شادی کی تصویریں
دوسری جانب افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایکس اکاؤنٹ سے راشد خان کے شاندار شادی ہال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیوز کا اشتراک
شادی ہال کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ راشد خان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے۔