پشاور، کوچی بازار میں ہولناک آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

خطرناک آتشزدگی کا واقعہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے پرانے اور گنجان آباد علاقے کوچی بازار، اگ محلہ فضل حق کریم جان مارکیٹ میں رات گئے خوفناک آتشزدگی نے قیامت ڈھا دی۔
یہ بھی پڑھیں: نہری مسئلہ: صدر زرداری کی منظوری کا بولنے والے کیا وہاں سلیمانی ٹوپی پہن کر بیٹھے تھے؟ مراد علی شاہ
جاں بحق افراد کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ریسکیو 1122 کے حوالے سے بتایا کہ آگ ایک رہائشی مکان میں بھڑکی جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آواز نیچی رکھیں: فیصل چودھری اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان سخت تکرار
ریسکیو کارروائی
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جان پر کھیل کر 6 افراد کو عمارت سے باہر نکالا۔ افسوسناک طور پر ان میں سے 4 افراد ریاض، رفیق، شہناز اور رفیق کی اہلیہ بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔
اہلکاروں کی حالت
آتشزدگی کے دوران ریسکیو کے دو اہلکاروں کی حالت بھی غیر ہو گئی، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مشکل حالات میں آگ پر قابو پایا، تاہم اب بھی کولنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ دوبارہ شعلے نہ بھڑک اٹھیں۔