بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف مقدمہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج، پولیس نے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سمیت نامزد 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے
خاتون کا الزام
بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مبینہ طور پر فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا اور کرکٹر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید
تشدد اور مالی استحصال
خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔ اس کے علاوہ خاتون نے کرکٹر پر شادی کا وعدہ کرکے مالی طور پر استحصال کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔
مجازات کا امکان
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی کرکٹر کو 10 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔