بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج
بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف مقدمہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے امدادی سامان میں آنے والی سولرپلیٹیں کہاں گئیں؟ قیصر شریف نے پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا
خاتون کا الزام
بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مبینہ طور پر فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا اور کرکٹر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چین میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت
تشدد اور مالی استحصال
خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔ اس کے علاوہ خاتون نے کرکٹر پر شادی کا وعدہ کرکے مالی طور پر استحصال کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔
مجازات کا امکان
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی کرکٹر کو 10 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔








