چینی باشندے کے گھر سے پونے دو کروڑ کی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندے کے گھر چوری کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر زیادہ پانی آئے گا تو زیادہ پیسہ آئے گا۔۔ پانی ذخیرہ کرنے پر اب پنجاب حکومت آپ کو پیسے دے گی، طریقہ جانیے
ملزمان کی گرفتاری
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی باشندوں کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے سوا کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن اسکینڈل، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اکاؤنٹنٹ جنرل کے تبادلے پر برہمی کا اظہار
چوری کی تفصیلات
اے ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپو کے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے 3 دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے۔ 2 ملزمان سیکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی۔
مالی معلومات
اے ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد ہوچکے ہیں اور باقی پیسوں کی برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔