غزہ میں حماس کا بڑا حملہ، 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے، 14 زخمی
جھڑپ کی تفصیلات
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 5 صہیونی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 7 سو روپے کی بڑی کمی
واقعے کی تفصیل
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جھڑپ رات کو پیش آئی جب اسرائیلی فوج کے اہلکار گشت کے دوران روڈ سائیڈ بم کا نشانہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی کے دوران معصوم بچی نے ڈاکو کو لالی پوپ پیش کردی، بچی کا عمل دیکھ کر ڈاکو کا دل پگھل گیا، باپ کا لوٹا ہوا سامان واپس کر کے فرار ہو گیا
زخمیوں کی حالت
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو نکالنے کے دوران شدید فائرنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میو ہسپتال کی او پی ڈی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی
تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ
فوج کے مطابق، جس مقام پر جھڑپ ہوئی، اس پر پہلے فضائی حملے کیے گئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اہلکار پیدل گشت کے دوران بم کا نشانہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں: نو پرائیویٹائزیشن، آؤٹ سورس کیے گئے سکولز آج بھی ریاست کی ملکیت ہیں: وزیر تعلیم پنجاب
جنگ بندی مذاکرات
ادھر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے اسرائیل-حماس مذاکرات کا پہلا مرحلہ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گیا۔ مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تجارت عارضی طور پر معطل، ٹرانزٹ کھیپوں کی 495 گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر
امریکی تجویز
ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے 60 دن کی جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت حماس 10 زندہ یرغمالی اور کچھ لاشیں واپس کرے گی، جبکہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
حماس کے مطالبات
حماس نے مذاکرات میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں امداد کی تقسیم، اسرائیلی فوجی انخلا کی ضمانت، اور دوبارہ جھڑپیں نہ ہونے کی یقین دہانی جیسے مطالبات بھی پیش کیے ہیں۔








