پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے: مصطفی کمال

وفاقی وزیر صحت کی اہم گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملکی آبادی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف ڈی اے لاہور پنجاب ٹینس چیمپئن شپ میں اشعر/ہادی اور ملک/غضنفر کی شاندار کارکردگی

ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کی ملاقات

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ادویہ سازی کے شعبے میں اپنی خدمات سے متعلق بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کا ملزم جدہ سے سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار

بڑھتی ہوئی آبادی کا مسئلہ

ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سال 2030 میں بلحاظ آبادی دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔ پاکستان میں شرح تولید 3.6 فیصد ہے، جس کو کم کر کے 2 تک لانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ کے 77 فیصد علاقے پر قبضہ جما لیا

سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں سیوریج ٹریٹمنٹ کا کوئی مؤثر منصوبہ موجود نہیں ہے۔ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ کے نظام کو رائج کیا جا رہا ہے۔

پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری

انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کمزور ہے، جسے ٹیلی میڈیسن منصوبے کے ذریعے مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اب ڈاکٹرز اور دوائیں لوگوں کو دہلیز تک لا رہے ہیں۔ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ روز بروز بڑھ رہا ہے۔ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچایا جائے۔ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...