وزیر اعظم کی ہدایت پر نادہندگان کیخلاف آپریشن میں تیزی ، لیسکو نے کتنی ریکوری کر لی ؟ تفصیلات جاری

لیسکو کی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں

لاہور (طیبہ بخاری سے) - وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر توانائی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے مالی نظم و ضبط، بجلی کے واجبات کی بروقت وصولی اور ادارے کی مالی پوزیشن کو مستحکم بنانے کے لیے نادہندگان (Defaulters) کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شارجہ کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت غلام قادر راجہ کے اعزاز میں عشائیہ

ریکوری کی کامیاب تفصیلات

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی گئی ان کارروائیوں کے نتیجے میں لیسکو نے مجموعی طور پر 6 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے۔ یہ کامیاب ریکوریاں ڈسکوز سپورٹ یونٹ (پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ) کے تعاون سے ممکن ہوئیں، جنہوں نے فیلڈ میں مؤثر انداز میں نادہندگان کے خلاف آپریشنز کیے۔

یہ بھی پڑھیں: یو این سیکریٹری جنرل اور صحافیوں کی عالمی تنظیم CPJ کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت

ریکوری کی رقم کی تقسیم

ریکوری میں سے 4 کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار روپے کی وصولی 899 رننگ ڈیفالٹرز سے کی گئی، جبکہ 2 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری 472 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے عمل میں آئی۔ ریکوری کی تفصیلات کے مطابق:

  • نادرن سرکل سے 12 لاکھ 80 ہزار روپے
  • سینٹرل سرکل سے 1 کروڑ 96 لاکھ 50 ہزار روپے
  • ایسٹرن سرکل سے 2 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار روپے
  • اوکاڑہ سرکل سے 21 لاکھ 90 ہزار روپے
  • ساوتھ سرکل سے 16 لاکھ 20 ہزار روپے
  • شیخوپورہ سرکل سے 13 لاکھ 40 ہزار روپے
  • قصور سرکل سے 1 کروڑ 93 لاکھ روپے
  • ننکانہ سرکل سے 12 لاکھ 60 ہزار روپے

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد، ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا

چیف ایگزیکٹو کا پیغام

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں ہماری پالیسی کا حصہ ہیں کیونکہ ادارے کی مالی خودمختاری اور صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہمارے اہداف کا حصہ ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں تاکہ سسٹم پر مالی دباؤ کم ہو اور فراہمی و ترسیل کا عمل مستحکم رہے۔

جدید ریکوری نظام

لیسکو اپنے ریکوری نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال سے اسے مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...