وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

مریم نواز کا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

سڑکوں کے جال کی تعمیر

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھایا، سی ایم ڈبلیو نے ایک سال میں جو کام کیا وہ لائقِ تحسین ہے۔ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام سے عوام مطمئن ہیں۔ ریکارڈ مدت میں سڑکوں کی تعمیر پر متعلقہ حکام کو تحسین پیش کرتی ہوں، پنجاب میں اب تک 12 ہزار کلو میٹر طویل سڑکیں بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرتھ : تیسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی 72رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی

راولپنڈی کے انڈر پاس منصوبے کی تکمیل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ راولپنڈی میں انڈر پاس منصوبہ ریکارڈ مدت میں بنایا گیا ہے، جس سے راولپنڈی سے چکری تک عوام کا 1 گھنٹہ بچے گا۔

پانی کی کمی کا حل

انہوں نے مزید کہا کہ 50 ارب کی لاگت سے پنجاب میں پانی کی کمی کو پورا کریں گے، جنوبی پنجاب میں بھی صاف پانی مہیا کیا جائے گا، اور پنجاب کے ہر شہر میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...