ہری پور: سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کر کے قتل کردیا
ہری پور میں دلخراش واقعہ
ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میں ایک سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد سر پر ڈنڈوں سے مار کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے گرلز کالجز کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے، موسیقی، رقص اور موبائل فون پر پابندی
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقتول ریحان کی حقیقی والدہ سے والد کی علیحدگی کے بعد کچھ عرصہ قبل ملزمہ ہما بی بی سے شادی ہوئی تھی۔ سوتیلی والدہ اکثر بچے پر تشدد کرتی رہتی تھی۔ والد عنصر حسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد
لاش کی برآمدگی
ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز ہری پور کے نواحی علاقے کوٹ نجیب اللہ کی حدود محلہ کٹھہ میں 8 سالہ بچے کی لاش گھر سے برآمد ہوئی، جسے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا راہگیروں پر حملہ،6 افراد شدید زخمی،5 کی حالت نازک
والد کا بیان
مقتول بچے کے والد عنصر حسین نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے 8 سالہ بیٹے ریحان عنصر کو سوتیلی ماں ہما بی بی نے تشدد کے بعد سر پر ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کیا۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس کارروائی
والد عنصر حسین نے الزام لگایا کہ میری عدم موجودگی میں بچے پر تشدد کیا جاتا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے اور ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد بچے کی لاش کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالہ کر دیا۔








