پاکستان میں ’می ٹو مہم‘ کا غلط استعمال کیا گیا: کومل میر

کومل میر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف شروع کی گئی مہم ’می ٹو‘ کو پاکستان میں غلط استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف: پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر زائد کی کمی کا خدشہ
ڈرامے 'گونج' کا تعارف
ڈان نیوز کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ لڑکیوں کی ہراسانی جیسے مسائل کو سامنے لانے کے لیے ان کے جلد ہی ریلیز ہونے والے ڈرامے ’گونج‘ میں کام کی جگہوں پر زبانی بدکلامی اور ہراسانی جیسے مسائل کو سامنے لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات میں ضمانت منظور
ڈرامے کی تخلیق
سماجی مسائل پر بنائے گئے ڈرامے ’گونج‘ کی ہدایات رؤف وجاہت نے دی ہیں اور انہوں نے ہی ڈرامے کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔ ڈرامے کو جلد ہی ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، اس کی تشہیر کے سلسلے میں ہونے والی ایک تقریب میں کومل میر نے ڈرامے کی کہانی سے پردہ اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی ٹیم 140 رنز پر آؤٹ، کیا پاکستان میں فاسٹ بولرز کی فیکٹریاں ہیں؟
کہانی کا مرکزی خیال
کومل میر نے ڈرامے کی لیڈنگ کاسٹ اور ٹیم کے ساتھ ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’گونج‘ کی کہانی کام کی جگہ پر بدکلامی اور ہراسانی کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈرامے میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح خواتین کو کام کی جگہ پر زبانی بدکلامی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر کس طرح سیکڑوں لڑکیوں میں سے کچھ ہی لڑکیاں اپنے ہونے والی زیادتی پر اٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ ہونے کے بعد سیما حیدر کا ویڈیو بیان آگیا، بڑی اپیل کردی
اداکارہ کا کردار
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے میں اپنے ساتھ کام کی جگہ پر ہونے والی ہراسانی کا کیس لڑتی دکھائی دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ عوام میں شعور اجاگر کیا جائے کہ ملک میں کام کی جگہ پر زبانی بدکلامی سے بچنے کے قوانین موجود ہیں، جن کے ذریعے متاثرین اپنا حق لے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں
قانونی معلومات
اداکارہ کے مطابق انہیں بھی حال ہی میں معلوم ہوا کہ پاکستان میں ایسے قوانین موجود ہیں، جن کے ذریعے کام کی جگہ پر زبانی کلامی جیسے معاملات کے مقدمات لڑے جا سکتے ہیں۔ کومل میر کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا معاملہ ویسے بھی سنگین ہیں، ایسے معاملات کے خلاف لڑکیاں سامنے نہیں آتیں۔
می ٹو مہم کا اثر
انہوں نے مثال دی کہ پاکستان میں ’می ٹو‘ مہم کو بھی غلط استعمال کیا گیا، جس وجہ سے لڑکیوں کے مسائل بڑھے۔