جعلی پولیس مقابلہ، عدالت کا CCD پولیس ملازمین پر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی  میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ملوث CCD کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم،  ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان  اور 5 سے 6  دیگر ملازمین کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

واقعہ کی تفصیلات

عدالت میں پیش کی گئی ایف آئی آر کے مطابق چک نمبر 19 ڈبلیو بی تحصیل  و ضلع وہاڑی کی رہائشی خاتون کے گھر 29 اپریل 2025 کو دوپہر کے وقت سی سی ڈی کے نامعلوم ملازمین نے چھاپہ مارا اور اس کے بیٹے ذیشان علی ولد اختر علی عمر تقریبا 23 سال اور بھتیجے شہباز عمرتقریبا 42 کو اٹھا کر لے گئی۔

عدالتی کاروائی

2 دن گزرنے کے باوجود جب دونوں کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث  سی سی ڈی اہلکاروں کے خلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...