اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ سے برآمد
خاتون اداکارہ حمیرا اصغر کی موت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا
پولیس کی تحقیقات
پولیس حکام کے مطابق، ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 35 سالہ اداکارہ حمیرا اصغر فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی طرح کے ریلیف کیلئے مختلف فورمز پر کارروائی نہیں ہو سکتی: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
گھر کے حالات
پولیس کے مطابق اداکارہ نے 2018 میں فلیٹ کرایہ پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ نہیں دیا تھا۔ سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے ایف 35 طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی
طبعی موت کی تحقیقات
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد مزید کچھ پتہ چل سکے گا۔ فلیٹ کو سیل کردیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا گیا
لاش کی شناخت
پولیس کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث شناخت ممکن نہیں، ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ہی شناخت ممکن ہوسکے گی۔ بلڈنگ کے مکینوں کے مطابق خاتون کا نام حمیرا اصغر ہے اور وہ ماڈل، اداکارہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنے کا غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام خطے میں استحکام کے لیے حقیقی خطرہ ہے،اسحاق ڈار
ٹی وی شوز میں شرکت
حمیرا اصغر نے 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ میں شرکت کی تھی۔
متعلقہ واقعات
واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے پاکستان کی نامور اور سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سے ملی تھی۔








