اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ سے برآمد
خاتون اداکارہ حمیرا اصغر کی موت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈانس ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ سے مشہور ہونے والی لڑکی میٹرک میں 3 بار فیل نکلی۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس حکام کے مطابق، ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 35 سالہ اداکارہ حمیرا اصغر فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین سے زائد کرایہ وصول کرنے والے نجی کشتی مالکان گرفتار، مریم نواز کا پیغام
گھر کے حالات
پولیس کے مطابق اداکارہ نے 2018 میں فلیٹ کرایہ پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ نہیں دیا تھا۔ سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد، آجر کا موقف بھی آگیا
طبعی موت کی تحقیقات
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد مزید کچھ پتہ چل سکے گا۔ فلیٹ کو سیل کردیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد اماراتی صدر قطر پہنچ گئے
لاش کی شناخت
پولیس کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث شناخت ممکن نہیں، ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ہی شناخت ممکن ہوسکے گی۔ بلڈنگ کے مکینوں کے مطابق خاتون کا نام حمیرا اصغر ہے اور وہ ماڈل، اداکارہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر اعظم کا جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ
ٹی وی شوز میں شرکت
حمیرا اصغر نے 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ میں شرکت کی تھی۔
متعلقہ واقعات
واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے پاکستان کی نامور اور سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سے ملی تھی۔








