پرائز بانڈ پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کے ساتھ منافع پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس لگا دیا گیا

پرائز بانڈ کی نئی ٹیکس پالیسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائز بانڈ جیتنے والوں کے لئے بُری خبر آگئی۔ حکومت نے پرائز بانڈ ٹیکس کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس سے حاصل ہونے والے منافع پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس لگا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک کا پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان
فائلرز اور نان فائلرز کے لئے اصلاحات
نظرثانی شدہ پالیسی کے تحت فائلرز کے لئے پرائز بانڈ ٹیکس 15 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ نان فائلرز کو منافع پر 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
پالیسی کا مقصد
پالیسی میں تبدیلی کا مقصد ٹیکس وصولی کو بڑھانا اور دستاویزی معیشت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ نئی پرائز بانڈ ٹیکس پالیسی جولائی 2025 سے پورے ملک میں نافذ العمل ہے جس کا اثر سرمایہ کاروں اور بانڈ ہولڈرز دونوں پر پڑے گا۔