لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا خدشہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں 12 اور پنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان
اداروں کی تیاری کا حکم
وزیراعلیٰ نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن کیخلاف کارروائی شروع
نگرانی اور مانیٹرنگ
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور واسا کے افسروں کو فیلڈ میں خود نگرانی کرنے کا حکم دیا اور کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے نکاسیٔ آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی، شہریوں کو بروقت متبادل راستوں سے آگاہ کرنے کا حکم دیا۔
ٹریفک کے انتظامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک پولیس جامع ٹریفک پلان جاری کرے اور بارش کا پانی کھڑا رہنے سے عوام کو ہونے والی دشواری کا بروقت ازالہ کیا جائے۔