وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

افتتاحی تقریب کے اہم اعلانات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں نوازشریف فلائی اوور اور جی پی او / ٹی ایم انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ٹیرف وار، پاکستان نقصان سے بچنے کیلئے کیا کرے گا؟ فچ نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس
وزیر اعلیٰ نے جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس جلد لانے اور پینے کے صاف پانی کے لئے پائپ لائنیں بچھانے کے پراجیکٹ تیار کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
مری میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مری میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے اور راولپنڈی کے نالہ لئی کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی تیاری کا بھی اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران لبنان میں جنگ بندی کیوں چاہتا تھا: ‘لبنان کی جنگ بندی مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں’
راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل
وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کریں گے۔ پنڈی کے تمام سکولوں کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے، جو جلد مکمل کر لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ نے کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،سب ہندوستانی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
صفائی کے پراجیکٹس
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں صفائی کا اچھا کام ہورہا ہے۔ نوازشریف فلائی اوور کی تعمیر سے پنڈی سے چکری کے سفر کا دورانیہ 1 گھنٹہ کم ہوجائے گا۔ راولپنڈی میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے بیشتر پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی رائل عمان بحریہ کے جہاز ’السیب‘ اور اسپین بحریہ کے جہاز ’سانتا ماریا‘ کیساتھ مشترکہ بحری مشقیں
سڑکوں کی تعمیر و مرمت
پنجاب بھر میں 12 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مثال قائم کی گئی ہے۔ چند ہفتوں میں پنجاب بھر میں 19 ہزار کلو میٹر سڑکوں کے تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کون سے شعبے کی ترقی رہی؟ اقتصادی جائزہ کو حتمی شکل دے دی گئی
ری ویمپنگ اور صحت کی سہولیات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں 1250 سے زائد مراکز صحت کو ری ویمپ کرکے منی ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ریکارڈ ٹائم میں ہسپتالوں کی حالت بہتر ہوئی ہے۔
عاشورہ/ محرم الحرام کی مذہبی ہم آہنگی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عاشورہ/ محرم الحرام میں پوری ٹیم نے محنت اور عقیدت سے کام کیا۔ عوام بالخصوص اہل تشیع برادری نے انتظامات کی تعریف کی۔ کئی سال بعد پاکستان میں مثالی مذہبی ہم آہنگی دیکھی گئی ہے۔