برفیلی ہوا جسم کو چھری کی طرح کاٹ رہی تھی، شکار کی تھرل میں سردی کا احساس ذرا کم ہی تھا، ہلکی ہلکی دھند، رات کا پہلا پہر ہر طرف سناٹا، 2 ہی آوازیں تھیں

مصنف کی معلومات

شہزاد احمد حمید
قسط: 222

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے دبئی جانے والا غیر ملکی طیارہ بھارتی حدود میں چلا گیا

افسر شکار پر

ذوالفقار باگڑی شکار کے شوقین تھے اور اکثر ویک اینڈ اور بعض دفعہ ویک ڈیز میں بھی ہم ”وائلڈ بور“(سور کے شکار) پر نکل جاتے۔ ان کا ایک گن مین بھی ساتھ ہوتا کہ کچھ پرانی دشمنیوں کا بھی معاملہ تھا۔ بھمبر نالے کے کنارے بڑے بڑے بیلے تھے جن میں فصلوں کا دشمن یہ جانور کافی تعداد میں تھا۔ اکثر ٹولیوں کی شکل میں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

پہلا تجربہ

سردیوں کی ایک شدید ٹھنڈی شام میں بیڈ منٹن کھیل کر گھر آیا تو تھوڑی دیر میں باگڑی بھی آ گیا اور کہا”شکار پر چلتے ہیں۔“ اس نے مجھے کپڑے تبدیل کرنے کا وقت نہ دیا، بس ایک جیکٹ اٹھائی اور ان کے ساتھ ہو لیا۔ بچے میرے لاہور گئے ہوئے تھے۔ ہم بھگوال گاؤں کے رہنے والے عبداللہ کی جیپ میں سوار ہوئے اور بھمبر نالے کے گھنے بیلوں میں گھس گئے۔ وائلڈ بور کے شکار کا میرا یہ پہلا تجربہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کے سعودی کلب کے ساتھ معاہدے کی آخری تاریخ 30 جون، مستقبل کیا ہوگا؟

وائلڈ بور کی خصوصیات

سن رکھا تھا کہ یہ جانور نہ تو تیز دوڑ سکتا ہے اور نہ ہی تیزی سے کسی بھی جانب مڑ سکتا ہے۔ سنی سنائی یہ باتیں اور اندازے سب غلط ہونے والے تھے۔ سردی کی گھپ اندھیری رات میں چاند نے اپنی روشنی دور تک پھیلا رکھی تھی۔ ہلکی ہلکی دھند، رات کا پہلا پہر ہر طرف سناٹا تھا۔ بھونکنے والا جانور بھی کہیں دبک گئے تھے۔ دو ہی آوازیں تھیں، جیپ کے انجن کا شور یا جیپ سے ٹکراتی ٹھنڈی ہوا کی شائیں شائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں: سلمان اکرم راجہ

شکار کی تیاری

میں نے اس پہلے شاید ایک یا دو بار ابا جی کی بارہ بور گن چلائی تھی۔ ہمارے گائیڈ دبلا پتلا مسکین سا شخص جیپ کے پچھلے حصہ میں کھڑا سرچ لائیٹ چاروں طرف گھومتا شکار کی تلاش میں تھا اور دروازوں کے شیشوں سے باہر نکلی بندوقوں کی نالیاں نظر آنے والے شکار کو نشانہ بنانے کے لئے تیار تھیں۔ باگڑی کے ہاتھ میں بارہ بور رپیٹر گن تھی جبکہ میرے اناڑی ہاتھوں میں باگڑی کی دو نالی بندوق۔ برفیلی ہوا جسم کو چھری کی طرح کاٹ رہی تھی۔ شکار کی تھرل میں سردی کا احساس ذرا کم ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارتعزیت

پہلے شکار کا منظر

ہمیں بیلے میں گھسے زیادہ دیر نہ ہوئی تھی کہ ہمیں وائلڈ بور کا ایک اجڑ(گروپ) نظر آیا۔ جیپ اسی طرف دوڑی، سرچ لائیٹ میں پہلی بار میں اس جانور کو اپنے سامنے دوڑتے دیکھ رہا تھا۔ جیپ 40 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑ رہی تھی تو کم و بیش اتنی ہی رفتار سے ہمارا شکار بھی دوڑ رہا تھا۔ اچانک باگڑی کی بندوق سے 2 کارتوس فائر ہوئے اور ایک وائلڈ بور ہم سے کچھ دور دھڑم سے زمین پر گرا۔ 2 اور کارتوسوں نے دوسرے کا کام بھی تمام کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی کی پچ اور دو بڑے پنکھے: یہ ٹیکنالوجی پاکستان سے باہر نہیں جانی چاہیے

جانور کا شکار

اس جانور کو مارنے کے لئے ایل جی کا کارتوس استعمال ہوتا ہے، اگر یہ اس کے سر کے ارد گرد لگے تو یہ بھاری بھرکم چربی سے بھرا جانور اٹھ نہیں سکتا اور اگر ٹانگ یا پیٹ وغیرہ پر لگے تو یہ کافی دور تک بھاگ سکتا ہے۔ اسی کارتوس سے شیر کا شکار بھی کیا جاتا ہے۔ جب تک جیپ ان کے قریب پہنچی یہ اپنی آخری سانس لے چکے تھے۔ عبداللہ کا جوش دیدنی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا بڑا فیصلہ ؛ اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے۔

سرکاری امداد

جس پرجوش انداز سے اس نے نعرہ لگایا اس کی گونج سرد سناٹے دار رات میں دور تک سنی گئی ہو گی۔ باگڑی کے گن مین نے ان دونوں کی دم کاٹ لی تھیں۔ فصلوں کو بہت نقصان پہنچنے والے اس جانور کے خاتمے کے لئے حکومت فی دم اس دور میں 75 روپے دیا کرتی تھی۔ اس سرکاری فنڈ کی چیک بک بطور پراجیکٹ منیجر میرے پاس ہوتی تھی۔ مارے گئے वائلڈ بورز کی دم نوٹ کے ساتھ لگا کر اے سی سے ان کی منظوری لیتا اور ملنے والی رقم سے اٹلی کے بنے فلوچی (fluchi) کے ایل جی کارتوس خریدتے جو اس زمانے میں تیس / پچیس (30 / 25) روپے کا ایک تھا جبکہ پاکستانی شاہین کا ایل جی کارتوس 15 روپے کا۔ کھاریاں میں یہ کارتوس دستیاب تھے۔

(جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...