ڈیرہ غازی خان کا پرانا شہر اور جدید شہر کی تاریخ

مصنف کی معلومات

مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 181
ڈیرہ غازی خان

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی لورا لائی اور کیچ میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان کا تعارف

ڈیرہ غازی خان جنوبی پنجاب کا ایک بڑا اور بہت ہی اہم شہر ہے، اس لیے یہاں رکنا تو بنتا ہے۔ یہ انتظامی طور پر پنجاب کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ہے جس میں 4 اضلاع شامل ہیں: لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور خود ڈیرہ غازی خان۔ اس وجہ سے یہاں ڈویژن اور ضلع کی سطح کے سرکاری ادارے اور دفاتر بھی موجود ہیں۔ شہر میں ایک درمیانہ ریلوے اسٹیشن اور ایک چھوٹا ہوائی اڈہ بھی موجود ہے۔ ڈیرہ غازی خان کا اسٹیشن اتنا مصروف نہیں ہے، یہاں سے صرف ایک لائن یعنی ایم ایل2 آگے نکلتی ہے جو میانوالی سے ہوتی ہوئی اٹک کی طرف بڑھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور دہلی کی سموگ: الزامات اور حقائق – کیا یہ ممکن ہے کہ بھارت کے پنجاب سے آلودگی کی وجہ سے ایسا ہو؟

تعلیمی ادارے

ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور کے بعد جنوبی پنجاب میں تعلیم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کا تعلیم کا نظام بہت اعلیٰ معیار کا ہے اور شہر میں اچھے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں کے کیمپس بھی یہاں موجود ہیں، خاص طور پر ایگریکلچر کالج جو فیصل آباد کی ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ ہے۔ مقامی غازی یونیورسٹی کے علاوہ، یہاں ڈی جی خان میڈیکل کالج بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر مودی سرکار نے بھارتی جرنیل کی چھٹی کردی

قدرتی خوبصورتی

ڈیرہ غازی خان ایک بے حد خوبصورت علاقہ ہے جہاں چاروں طرف پہاڑیاں، کھجوروں کے باغات اور وسیع زرعی زمینیں پائی جاتی ہیں، جہاں ہر قسم کی فصلیں اگائی جاتی ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کا پرانا شہر 1474ء میں آباد ہوا تھا اور پھر کئی دفعہ برباد ہوا، لیکن جدید شہر کی تعمیر 1910ء میں حکومت برطانیہ کے زمانے میں ہوئی، جب انھوں نے یہاں فوجی چھاؤنی بھی تعمیر کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ پولیس نے ہزاروں ملزمان ایک جگہ جمع کر دیے

ریلوے لائن اور اہم شہر

ڈیرہ غازی خان سے ایم ایل2 سیدھا میانوالی کی طرف نکلتی ہے، اس دوران اس لائن پر کوٹ ادو جنکشن، لیہ اور بھکر جیسے کچھ اور ریلوے اسٹیشن آتے ہیں۔ کوٹ ادو سے ایک برانچ لائن شیرشاہ ہوتی ہوئی ملتان کی طرف نکلتی ہے۔ یہ تینوں درمیانے درجے کے مگر جنوبی پنجاب کے اہم شہر ہیں۔ ان شہروں میں سرکاری اور انتظامی ادارے اور دفاتر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

دریائے سندھ کا منظر

ان شہروں سے گزرتے ہوئے یہ لائن میانوالی کی طرف بڑھتی جاتی ہے۔ یہ علاقہ مکمل طور پر صحرائی نہیں ہے بلکہ یہاں اچھی خاصی زراعت بھی ہوتی ہے۔ خاص طور پر یہ لائن ایک بار پھر دریائے سندھ کے اوپر سے گزرتی ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے آگے تونسہ شہر کے قریب دریائے سندھ پر ایک بڑا اور خوبصورت تونسہ بیراج بنا ہوا ہے۔ جب گاڑی اس کے اوپر سے گزرتی ہے تو چاروں طرف پھیلی ہوئی دریا کی وسعت کا نظارہ بہت ہی حسین ہوتا ہے۔

اختتام

اس بیراج سے بڑی بڑی نہریں نکلتی ہیں جو جنوبی پنجاب کے مختلف حصوں کو سیراب کرتی ہیں۔ یہاں ایک چھوٹا سا ریلوے اسٹیشن بھی موجود ہے، جو کم کم ہی استعمال ہوتا ہے۔
(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...