یوم آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ

اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رواں سال یوم آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری نے اپنی ہی چوری شدہ گاڑی کو انجانے میں دوبارہ خرید لیا
وزیراعظم کی ہدایت
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت پر رواں سال یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے محکموں سے وابستہ اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی اور اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے اپنی منصوبہ بندی اور تخلیقی تجاویز پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈرون کا استعمال بھی شروع
یومِ آزادی کا تھیم
’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ رواں سال یومِ آزادی کو ’’معرکۂ حق‘‘ کے تھیم کے طور سے منایا جائے گا، جس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ دنیا کو واضح پیغام دیں گے کہ یہ قوم اپنے وقار، خودمختاری اور طاقت پر فخر کرتی ہے۔ یہ موقع ہے جب ہم دنیا کو بتائیں کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اس سال ہم صرف یومِ آزادی نہیں منارہے بلکہ یہ ایک قومی احیاء کا لمحہ ہے۔
قوم کی مزاحمت کا لمحہ
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایسا لمحہ جو قوم کی مزاحمت، ریاستی استقامت اور عالمی سطح پر پاکستان کی ابھرتی شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔