عمران خان کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت!

عمران خان کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ

احتجاج کی حکمت عملی

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں علی امین گنڈاپور ہر حال میں ڈی چوک پہنچیں گے چاہے دو دن کیوں نہ لگ جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے احتجاج کی حکمت عملی مکمل کر لی ہے۔ بانی چیئرمین کی ہدایت پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم اور دیگر عہدیداران نے حکمت عملی فائنل کی اور علی امین گنڈاپور کو بانی چئیرمین کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ کے بعد ایف آئی اے کی کارروائیاں، مزید 2 ملزم کامونکی اور پسرور سے گرفتار

ڈی چوک پر احتجاج کی تفصیلات

ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج میں اراکین قومی اسمبلی شریک نہیں ہوں گے جبکہ ڈی چوک میں احتجاج کی ذمہ داری راولپنڈی اسلام آباد کی تنظیم کی ہوگی۔ علی امین گنڈا پور کے پہنچنے تک مقامی قیادت احتجاج کرے گی۔ کارکنان کے لئے ماسک، نمک، پانی، کپڑے سمیت دیگر چیزوں کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے۔

نگرانی اور مشاورت

بیرسٹر گوہر اور شیخ وقاص اکرم تمام احتجاج کی نگرانی کریں گے، اس کے علاوہ ایم این ایز اپنے حلقے کے لوگوں کو احتجاج میں آنے کی ہدایت دیں گے۔

Categories: سیاست
Tags: حکم

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...