شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

پشاور میں تحریک انصاف کے رہنما کی طبیعت خراب
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث جسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں گھس کر 11سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش، ملزم گرفتار
ہسپتال منتقلی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو رات گئے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ سکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں: وزیرِ اعلیٰ کرناٹک
فوری طبی امداد
ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرز کی نگرانی
ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔