عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے: فواد چوہدری
فواد چوہدری کا بیان
جہلم (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ "اب یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پاکستان اور بیرون ملک اس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے!!" یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کے ساتھ دھو کہ دہی اور لوٹ مار دیکھ کر غصہ بہت آیا،فرعون کا ننھا سا تابوت جو 12پاؤنڈ کا تھا یہاں سے صرف 2پاؤنڈ میں مل گیا
علیمہ خان کا بیان
ان کا یہ بیان علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علیمہ خان نے کہا تھا کہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کو بری کرنے کا حکم
قاسم خان کا موقف
دوسری طرف قاسم خان کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان کا موقف ہے کہ ہم بچوں سے بھی عمران خان کا رابطہ بالکل کٹ چکا ہے، فیملی اور معالج کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، یہ انہیں تنہا کرنے اور توڑنے کا منصوبہ ہے۔
شیخ وقاص اکرم کی رائے
ادھر شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ قاسم و سلیمان اپنے باپ کو چھڑوانے جا رہے ہیں، وہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو تو نہیں، وہ اگر اپنے بین الاقوامی لنکس استعمال کریں گے تو یہ کوشش ان کی اپنے والد کے لئے ہوگی۔








