ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
ترکیہ کا وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ریسکیو 1122 کا اہلکار لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہو گیا، 2 دن بعد باپ بننے والا تھا
استقبال کا عمل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے ترک وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے عدالت کے حکم کے باوجود عمرہ پر نہیں جانے دیا گیا، شیخ رشید احمد
ملاقاتیں اور بات چیت
مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کر کے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس لگ گیا
ترک وزیر دفاع کا دورہ
یاد رہے کہ گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر بھی سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے ہیں، یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اعلیٰ ملاقاتیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سید علی گیلانی نے ترک وزیر دفاع کا استقبال کیا، ترک وزیر دفاع یاشَر گوولر وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے。








