قاسم اور سلمان میزائل ہیں تو یہ رافیل ہیں،عمران خان کے بچوں کو میزائل کہنے پرفیصل چوہدری کا دوبدو جواب

تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری کا بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما و وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن قمرالاسلام اور پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی چیخیں ابھی سے آپ نے سنی ہیں، وہ (قاسم اور سلمان) ابھی آئے نہیں، ان کی پھوپھو نے صرف اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا مجھے ریویو لینا چاہئیے ؟، رضوان اور زیمپا کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
پروگرام میں گفتگو
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی چیخیں آسمان کو چیر رہی ہیں، وہ میزائل ہیں تو یہ رافیل (پوری حکومت) ہیں، یہ تباہ ہونے کے لیے تیار ہیں، وہ اپنے والد کے لیے آئیں گے، بچے کو میزائل کہہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے یہی ہماری کامیابی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
پی ایل 15 کے حوالے سے تبصرہ
سوال کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ پی ایل 15 دو آرہے ہیں، دو رافیل گرادیں گے، پر فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ میں تو بچوں کو میزائل سے تشبیہہ نہیں دیتا، وہ لائق بچے ہیں، پاکستان میں کرپشن کے لیے نہیں، کسی مقصد کے لیے آرہے ہیں، جن کے بارے پاکستانی سٹیزن کہا جاتا ہے، وہ یہاں پر پیسے بنانے آتے ہیں، ایک ہی ان کی پالیسی ہے کہ امیر کو نوازو اور غریب کو مارو۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم نے استعفیٰ واپس لے لیا
سوشل میڈیا پر رائے
"قاسم اور سلمان دو PL5 مزائل ہیں اور حکومت رافیل"
فیصل چوہدری کا ن لیگی رہنما کا قاسم اور سلیمان کو مزائل کہنے پر دلچسپ جواب، یہ بچوں کو مزائل سے تشبیہ دے رہے ہیں، ان کی چیخیں ابھی سے نکل رہی ہیں، فیصل چوہدری pic.twitter.com/vsxmcH6CQd— Malik rehan (@rehanmaliik) July 8, 2025
علیمہ خان کا بیان
یاد رہے کہ ان کا یہ بیان علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علیمہ خان نے کہا تھا کہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔