4 ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے، چیف جسٹس پاکستان کے فواد چودھری کی درخواست پر ریمارکس

سپریم کورٹ میں فواد چودھری کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں فواد چودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
کیسز کی سماعت کے حوالے سے احکامات
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلے گا، یہ نہیں کہ تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اس ایک وجہ سے بل گیٹس دیوالیہ ہوسکتے ہیں، ایلون مسک نے بڑا دعویٰ کردیا
فواد چودھری کی پیشی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فواد چودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ فواد چودھری وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔
عدالت کے احکامات کی بات
فواد چودھری نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کیلئے نہیں لگا۔ سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9مئی کیسز روزانہ چل رہے ہیں۔