شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد پشاور کے ہسپتال منتقل

شبلی فراز کو ہسپتال منتقل کیا گیا
پشاور (ویب ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: منظور وسان نے عمران خان کی رہائی سے متعلق پیشگوئی کردی
تفصیلات
تفصیل کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لئے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹرز کی مشاورت
ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔