اے این پی کی اہم وکٹ گرنے کو تیار، ثمرہارون بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

اے این پی کی اہم وکٹ گرنے کی تیاریاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی اہم وکٹ گرنے کو تیار ہے، اے این پی کی سینئر رہنما ثمر ہارون بلور نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس کی بقا چاہتے ہیں، حکومت نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا: مولانا فضل الرحمان
ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ میں نے مسلم لیگ ن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔
پیشہ ورانہ پس منظر
یاد رہے کہ ثمر ہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔