شوگرملز مالکان نے یقین دہانیاں ہوامیں اڑا دیں، لاہور سمیت مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ
چینی کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو گیا، شوگر ملز مالکان کی یقین دہانیوں کے باوجود لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
لاہور کی صورتحال
لاہور میں بھی چینی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، اوپن مارکیٹ میں دام بے لگام ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں کے پرچون بازاروں میں چینی 190 سے لے کر 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سپلائی چین متاثر ہونے سے دام میں تیزی برقرار ہے۔ شوگر ملز سے چینی اوسط نرخ 175 روپے فی کلو تک ہے، تھوک مارکیٹ میں چینی کا نرخ 178 سے 180 روپے کلو تک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس؛آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟چیف جسٹس پاکستان کا وکیل پی ٹی آئی کا استفسار
شوگر ڈیلروں کے وعدے
دوسری جانب شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے دشمنی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
حکومت کی یقین دہانیاں
حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سارے وعدے، ساری یقین دہانیاں ہوا میں اڑ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی غیر ملکیوں اور افغان شہری کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری
چینی کا قیمتوں کا جنون
چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوئی، چینی درآمد کرنے کی بھی نوبت آگئی، چینی بیچنے سے ڈالر تو ملک میں آگئے لیکن چینی خریدنے پر ڈالرز کے خرچے کا جواب کسی کے پاس نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی کو احتجاج میں شرکت سے روک دیا
ماضی کی قیمتیں
دسمبر 2024 میں جس چینی کا ایکس مل ریٹ 125 سے 130 روپے کلو تھا، آج وہ چینی ریٹیل میں 190 سے 200 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔
مختلف شہروں کی قیمتیں
لاہور میں چینی 6 روپے اور کوئٹہ میں 5 روپے کلو مہنگی ہوگئی، ایک کلو چینی لاہور میں 190 روپے اور کوئٹہ میں بھی 190 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
کوئٹہ میں چینی ایک ماہ میں 10 روپے فی کلو منہگی ہوئی ہے اور کراچی میں چینی کا ریٹ 200 روپے کلو تک جا پہنچا ہے.








