ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے دو افراد گرفتار

کہوٹہ میں نازیبا ویڈیوز کا انکشاف

کہوٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ میں مریض خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں ریڈیالوجی ٹیکنیشن اور وارڈ سرونٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات میں بی جے پی کو عبرتناک شکست

اکشن کی تفصیلات

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال کہوٹہ میں کارروائی کی، جس دوران مریض خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ریڈیالوجی ٹیکنیشن سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

گرفتار ملزمان کی معلومات

گرفتار ملزمان میں ریڈیالوجی ٹیکنیشن شکیل اور ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ کا وارڈ سرونٹ زین العابدین شامل ہے۔ ملزم شکیل پر نازیبا ویڈیو بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے کے بھی الزامات ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نازیبا ویڈیو ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بنائی گئی یا کسی پرائیویٹ اسپتال میں، اس کی تصدیق کی جارہی ہے۔ زیر حراست دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قانونی کارروائی

نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انوسٹیگیشن ٹیم نے خاتون مریضہ کی نازیبا ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ، تعزیرات پاکستان اور انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شکیل نے ایکسرے روم میں خاتون سے نازیبا حرکات کی، جبکہ زین العابدین نے ریکارڈنگ کی۔ ملزمان کے موبائل فونز سے نازیبا مواد برآمد کر لیا گیا ہے اور فرانزک میں یہ درست پایا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...