لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد کی تازہ خبر
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید کیسی گزری۔۔۔ ؟ (مسکرائیے )
انٹراکورٹ اپیلیں دائر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں بارز نے فیصلے کیخلاف الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کردیں۔ اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلہ آئین اور طے شدہ عدالتی اصولوں کیخلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں “خدمات مولانا سمیع الحق شہیدکانفرنس” مولانا حامد الحق حقانی، سراج الحق اور دیگر کا خطاب
ججز کی سنیارٹی کا طریقہ کار
اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی طے کرنے کا طریقہ کار موجود ہے، صدر مملکت کو سنیارٹی طے کرنے کی ہدایت کرنے کی آئین میں گنجائش نہیں۔
فیصلے کے خلاف استدعا
اپیلوں میں 5 رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔