قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس؛ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے، نبیل گبول کا طلال چوہدری، چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر اجلاس کا بائیکاٹ

نبیل گبول کا بائیکاٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں وزیر مملکت طلال چودھری اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بائیکاٹ کر گئے۔ نبیل گبول نے کہا کہ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے ہیں، ہم نے پہلے بھی آپ کو حکومت گرا کر دکھایا تھا، اب بھی ہم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس فل کورٹ سنے، شعیب شاہین کا مطالبہ
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس راجہ خرم نواز کی زیرصدارت منعقد ہوا، جہاں شازیہ مری کی جانب سے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بالآخر اداکارہ دیدار نے کرکٹر عبد الرزاق کے ساتھ تعلق ختم ہونے کی وجہ بتا دی
شازیہ مری کا موقف
شازیہ مری نے کہا کہ اس افسر کے خلاف تحریک استحقاق لاؤں گی کیونکہ یہ قانون سازی آگے بڑھنے نہیں دیتے۔ وزیر مملکت طلال چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ تحریک لائیں، میں خود اس کا سامنا کروں گا۔ پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں، جس پر طلال چودھری نے کہا کہ دھمکی تو آپ دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ۔۔۔ ایک اور لوٹ مار کی کہانی
نبیل گبول کا موقف
پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول وزیر مملکت طلال چودھری اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر کمیٹی سے واک آؤٹ کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ منسٹر صاحب، چیئرمین سی ڈی اے کا پیپلزپارٹی ممبر کی جانب لہجہ بہت تلخ ہے۔
نبیل گبول کا انتباہ
نبیل گبول نے کہا کہ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے ہیں، ہم نے پہلے بھی آپ کو حکومت گرا کر دکھایا تھا، اب بھی ہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر مملکت کے لہجے اور رویے کے خلاف کمیٹی اجلاس سے بائیکاٹ کرتا ہوں۔