قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس؛ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے، نبیل گبول کا طلال چوہدری، چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر اجلاس کا بائیکاٹ

نبیل گبول کا بائیکاٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں وزیر مملکت طلال چودھری اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بائیکاٹ کر گئے۔ نبیل گبول نے کہا کہ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے ہیں، ہم نے پہلے بھی آپ کو حکومت گرا کر دکھایا تھا، اب بھی ہم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس راجہ خرم نواز کی زیرصدارت منعقد ہوا، جہاں شازیہ مری کی جانب سے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا
شازیہ مری کا موقف
شازیہ مری نے کہا کہ اس افسر کے خلاف تحریک استحقاق لاؤں گی کیونکہ یہ قانون سازی آگے بڑھنے نہیں دیتے۔ وزیر مملکت طلال چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ تحریک لائیں، میں خود اس کا سامنا کروں گا۔ پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں، جس پر طلال چودھری نے کہا کہ دھمکی تو آپ دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری روکنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے، عرفان صدیقی
نبیل گبول کا موقف
پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول وزیر مملکت طلال چودھری اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر کمیٹی سے واک آؤٹ کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ منسٹر صاحب، چیئرمین سی ڈی اے کا پیپلزپارٹی ممبر کی جانب لہجہ بہت تلخ ہے۔
نبیل گبول کا انتباہ
نبیل گبول نے کہا کہ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے ہیں، ہم نے پہلے بھی آپ کو حکومت گرا کر دکھایا تھا، اب بھی ہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر مملکت کے لہجے اور رویے کے خلاف کمیٹی اجلاس سے بائیکاٹ کرتا ہوں۔