ڈار سے حاقان فیدان کی ملاقات، ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار

ملاقات کا پس منظر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان نے ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی رحیم یار خان، چنیوٹ، لیہ اور بہاولنگر بار ایسوسی ایشنز کیلیے 2 کروڑ روپے کی گرانٹس
دو طرفہ تعاون کی اہمیت
ڈان نیوز کے مطابق، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ سیکیورٹی، دفاع اور انٹیلی جنس کی نئی کمیٹی کا اجلاس 24 جولائی کو ہوگا، جبکہ دفاعی صنعت کی میٹنگ ستمبر میں متوقع ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے اسحٰق ڈار کی باتوں کو مشترکہ اعلامیہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ کا عذاب؛ کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست بحال
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔ دونوں ممالک کئی علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کی جانب سے آزادکشمیر میں سکول کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن؛ عدالت کا تحریک انصاف کے کارکنان کی رہائی کا حکم
ترکیہ کے وزراء کا دورہ
یاد رہے کہ آج ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گُلر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا تھا۔
باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ ترکیہ کے وزراء کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے。